URDUINSIGHT.COM

ترکیہ، دفاعی تنصیبات پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

انقرہ ) ترکیہ کے دارالحکومت میں قائم ایرو سپیش انڈسٹریز پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

ترک وزیرداخلہ علی یارلیکایا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے کارروائی کر رہی ہیں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ تازہ خبروں کے لیے حکومت سے جاری ہونے والے بیانات پر انحصار کریں۔عرب میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ آوروں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ حملہ آوروں کی جانب سے ایرو سپیس انڈسٹری میں کام کرنیوالے متعدد ملازمین کو یرغمال بنا لیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔