URDUINSIGHT.COM

سٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ،ڈالر مزید سستا ہو گیا

کراچی)پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستا ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں415 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس تاریخ کی تاریخ کی نئی بلند ترین 86 ہزار 862 کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہوا ہے ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔