URDUINSIGHT.COM

حسینہ واجد کی پارٹی کے طلباء ونگ “چھاتر لیگ” پر پابندی لگا دی گئی

ڈھاکہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )بنگلہ دیش کی حکومت نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی پارٹی کے طلباء ونگ “چھاتر لیگ” پر پابندی لگا دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت نے چھاتر لیگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ چھاتر لیگ پر مظاہرین پر پرتشدد حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت نے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت عوامی لیگ کے طلباء ونگ پر پابندی لگائی ہے۔

شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف مظاہروں میں چھاتر لیگ کے لوگوں نے یونیورسٹی کیمپس میں طلباء مظاہرین پر حملے کیے تھے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔