URDUINSIGHT.COM

پی ٹی آئی کے کارکنان اڈیالہ جیل میں جگہ ختم ہونے پر کہاں منتقل کر دیئے گئے ؟ جانیے

اٹک (ویب ڈیسک) احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے 240 تحریک انصاف کے کارکنان کو اڈیالہ جیل میں گنجائش نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی “آج نیوز “کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ احتجاجی مقدمات میں 235 مرد اور 5 خواتین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

جیل حکام کے مطابق ان قیدیوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل لایا گیا تھا، لیکن جیل میں مزید گنجائش نہ ہونے پر قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیا گیا ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل راولپنڈی میں اس وقت کوئی زیر سماعت قیدی نہیں ہے، قیدیوں کی ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔