URDUINSIGHT.COM

اسرائیلی ’جارحیت‘ کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں: ایران

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ’جارحیت‘ کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، اسرائیل کو مناسب ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ تہران کے قریب 3 مختلف مقامات پر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا ہے۔ایرانی خبر ایجنسی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

 ایرانی فوجی حکام نے کہا کہ اسرائیل کو مناسب ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، تہران کے قریب حملوں کو ناکام بنانے کے لیے فضائی دفاع نظام کا استعمال کیا۔دوسری جانب ایرانی ایئر ڈیفنس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تہران، خوزستان اور ایلام میں کئی فوجی مقامات پر حملے کیے، اسرائیل کے حملے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے کامیابی سے ناکام بنائے گئے۔

ایرانی ایئر ڈیفنس نے کہا ہے کہ صہیونی جارحیت کے نتیجے میں کئی مقامات پر محدود پیمانے پر نقصانات ہوئے۔اسرائیلی اور امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایران پر حملہ 3 مرحلوں میں کیا گیا، دوسرے اور تیسرے حملوں میں ایران کی میزائل اور ڈرون حملے کرنے کی صلاحیت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر فضائی حملوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ ایران کے سرکاری میڈیا نے تہران میں دھماکوں کی تصدیق کر دی۔

اسرائیلی فوج نے یکے بعد دیگرے ایران میں فوجی اہداف پر 2 بار کئی فضائی حملے کیے ہیں، اسرائیل نے شام میں بھی متعدد فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔