URDUINSIGHT.COM

امریکا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون چل بسیں

واشنگٹن  )امریکا کی سب سے طویل العمر خاتون 115 سال کی عمر میں چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق الزبیتھ فرانسس امریکا میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ اور دنیا کی تیسری معمر ترین شخصیت تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الزبیتھ فرانسس کی موت عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے ہوئی، ان کی موت اہلِ خانہ کی موجودگی میں ہوئی۔

انہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت امریکی شہر ہوسٹن میں گزارا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق الزبیتھ فرانسس نے رواں سال ہی اپنی 115 ویں سالگرہ منائی تھی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔