URDUINSIGHT.COM

بانی پی ٹی آئی کا معاملہ کسی ڈیل یا ڈھیل کی طرف جاتا نظر نہیں آتا: گورنر سندھ

لندن  )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا معاملہ کسی ڈیل یا ڈھیل کی طرف جاتا نظرنہیں آتا۔

لندن میں نجی ٹی وی جیو نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماو¿ں اور کارکنوں کو سوچنا چاہئے کہ پاکستان پہلے ہے یا کوئی اور چیز، جن چیزوں کا تعلق ریاست سے ہو ان پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ہر ادارے میں اصلاحات کی ضرورت رہتی ہے، 26 ویں ترمیم معمول کی ترمیم تھی، اب 27 ویں ترمیم بھی آئے گی، نئی ترمیم سے عدالتوں میں اصلاحات ہوں گی جس سے لوگ استفادہ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ لندن آنے کا مقصد گورنر ہاو¿س میں آئی ٹی کی کلاسیں لینے والوں کیلئے بلا معاوضہ دیے جانے والے 15 سو لیپ ٹاپ لینا تھا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔