URDUINSIGHT.COM

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کھلاڑیوں سے ملاقات،جیت کی مبارکباد دی

راولپنڈی )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےقومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

چیرمین پی سی بی محسن نقوی نے انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ اور سیریز جیتنے پر کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ دیر آید درست آید ، آپ متحد ہو کر کھیلے تو کامیابی نے قدم چومے۔ شروع دن سے ہی ٹیم ورک کی ضرورت پر زور دیا اور آج رزلٹ سب کے سامنے ہے۔ تمام کھلاڑیوں اور پوری مینجمنٹ کو مبارک دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس جیت کی ٹیم اور قوم کو بہت ضرورت تھی ۔

 محسن نقوی نے کہا کہ مسائل کا اندازہ تھا، ایشوز حل کئے تو رزلٹ آپ کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے کپتان کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے، کپتان جو بھی ہو گا ٹیم کے لئے بہترین ہو گا۔ سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔ ٹیم نے فائٹ کی، اچھی جیت ملی اور اس ضمن میں بہت محنت کی گئی۔ اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔