URDUINSIGHT.COM

امریکی انتخابات، مختلف مسالک کے کئی علما اور پیش اماموں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کردی

واشنگٹن (آئی این پی)امریکا کی ریاست مشی گن میں مختلف مسالک کے کئی علما اور  پیش اماموں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست مشی گن میں مختلف مسالک کے کئی علما اور پیش اماموں نے ری پبلکن صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  بلال الظہیری سمیت مختلف پیش اماموں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگیں ختم کرنے اور عالمی سطح پر امن قائم کرنے کے اعلان کو اپنی جانب سے توثیق کا سبب قرار دیا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا کہ علما اور پیش اماموں کی حمایت پر ڈونلڈ ٹرمپ نے خوشی کا اظہار کیا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔