نئی دہلی )بھارتی شہر لکھنو کے 10 ہوٹلوں کو ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنو کے 10 ہوٹلوں کو ایک ای میل موصول ہوئی ہیں جس میں ہوٹل انتظامیہ سے 46 لاکھ بھارتی روپے کا تاوان مانگا گیا اور تاوان کی عدم ادائیگی کی صورت میں ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔
خبر کے مطابق ای میل میں کہا گیا کہ ‘بم آپ کے ہوٹل میں ایک سیاہ رنگ کے بیگ کے اندر چھپا کر رکھے گئے ہیں، اگر مجھے 55 ہزار ڈالر (تقریباً 46 لاکھ بھارتی روپے) ادا نہ کئے گئے تو میں بم دھماکا کردوں گا’۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز ای میل میں مزید کہا گیا کہ ‘بم ناکارہ بنانے کی کسی بھی کوشش کی صورت میں بم از خود پھٹ جائے گا’۔
واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ دنوں مسافر جہازوں میں بھی بم ہونے کی جھوٹی اطلاعات دی گئی تھیں، 100 سے زائد مسافروں طیاروں میں ایل میلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے بم ہونے کی غلط خبریں موصول ہوئی تھیں۔