URDUINSIGHT.COM

جنوبی لبنان میں اسرائیل کاحملہ،ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہید

بیروت )جنوبی لبنان کے علاقے تفاحتا میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہید ہوگئے۔

جنوبی لبنان میں خبر رساں ادارے کے مطابق صیدا کے علاقے تفاحتا میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ابو ریا خاندان کے 5 افراد شہید ہوئے۔ شہداء میں حسن ابو ریا، رقیہ ابو ریا، محمد ابو ریا، غنا ابو ریا، اور نور ابو ریا شامل ہیں۔

لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 19 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد شہداء کی تعداد2 ہزار 653 تک پہنچ گئی۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق، جمعہ کے روز  حملوں میں لبنان میں 19 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے ساتھ ہی گزشتہ سال سے جاری اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے تنازع میں شہادتوں کی تعداد 2,653 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے ایک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا، جہاں صحافی قیام پذیر تھے، جس میں 3 صحافیوں کی جانیں گئیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔