URDUINSIGHT.COM

پاکستان تحریک انصاف اندرونی خلفشار کا شکار، حقائق سامنے آنے لگے

اسلام آباد ) پاکستان تحریک انصاف اندرونی خلفشار کا شکار ہو گئی، حقائق بھی سامنے آنے لگے۔

نجی ٹی وی دنیانیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فواد چودھری اور روف حسن کی لڑائی نے پی ٹی آئی میں خلفشار پر مہر ثبت کردی اورپی ٹی آئی خود تقسیم کا شکار ہوگئی، پی ٹی آئی کے رہنما عہدوں کے لالچ میں آپس میں دست و گریباں ہیں۔

پی ٹی آئی کے ترجمان روف حسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے تمام مقدمات نامزد کردہ وکلاءہینڈل کریں گے۔

اس پر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے بھائی فیصل چودھری ایڈووکیٹ کے دفاع میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فیصل چودھری پی ٹی آئی کے 5رہنماوں کے کیسز مفت لڑ رہا ہے، دوسری طرف فواد حسن کا بھائی روف حسن ساڑھے 7 لاکھ روپے تنخواہ لے رہا ہے۔

فواد چودھری نے روف حسن کیخلاف سخت جملوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ روف حسن نے پی ٹی آئی ورکرز بارے ایجنسیوں کو تفصیلات فراہم کیں، معلومات فراہم کرنے کے نتیجے میں سینکڑوں افراد گرفتار ہوئے، روف حسن کسی کے وفادار نہیں ہو سکتے۔

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائی پر سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اس وقت تقسیم در تقسیم کے عمل سے گزر رہی ہے، جیل میں بیٹھا شخص خود اقرار کرتا ہے جماعت میں پھوٹ پڑچکی ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔