لاہور)استنبول سےلاہور آنے والی پرواز میں مسافر طبیعت خراب ہونے پر انتقال کرگیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کا کہناہے کہ فلائٹ ٹی کے 714کو آج صبح 4بج کر 35منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنا تھا،طیارہ آذربائیجان کی فضائی حدود میں تھا کہ ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی،اجازت ملنے پر ایئربس اے 330طیارے نے باکو ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی،باکو ایئرپورٹ پر مسافر کا فوری طبی معائنہ کیا گیاتاہم اس وقت تک مسافر انتقال کر چکا تھا،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لاہور میں تاخیر سے پہنچنے پر فلائٹ ساڑھے 3گھنٹے تاخیر سے استنبول روانہ ہوسکی۔