URDUINSIGHT.COM

اے این ایف کی کارروائیاں ، 21 کلو سے زائد منشیات برآمد،4 ملزمان گرفتار

اسلام آباد ) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف ) نے مختلف کارروائیوں کے دوران 21.675 کلو گرام منشیات برآمد کرلی جبکہ 4 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں راولپنڈی، پشاور، اسلام آباد اور حیدرآباد میں کی گئیں ،اس دوران 19 کلو 300 گرام چرس اور 5 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ 2 کلو 370 گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔