اسلام آباد)سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کیلئے قومی اسمبلی میں بل جمعہ کو پیش کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پارلیمانی ذرائع کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد17سے بڑھا کر 23کی جائےگی،سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت 23ججز پر مشتمل ہوگی، ججز کی تعداد بڑھانے کا بل حکومت کی جانب سےپیش کیا جائے گا، بل نجی کارروائی کےدن بیرسٹر دانیا ل چودھری پہلےہی پیش کر چکے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں بھی ترمیم پر مشاورت جاری ہے،بل کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی اجلاس میں جمعے تک توسیع کردی گئی،ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق اجلاس آج ختم ہو جانا تھا۔