اسلام آباد )صدر مملکت آصف علی زرداری 4 نومبر کو ایک اہم سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کا 3 روزہ اہم ترین دورہ چین طے ہوچکا ہے، صدر زرداری 4 سے7 نومبر تک چین میں ہوں گے جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران صدر آصف زرداری اور چینی قیادت کے درمیان سی پیک فیز ٹو، پاک چین تعلقات اور علاقائی و عالمی سلامتی کے معاملات پر مشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق، صدر زرداری 5 نومبر کو شنگھائی میں ہونے والی عالمی نمائش میں بھی شرکت کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت کے دورہ چین کے موقع پر8ارب ڈالر کے ڈویلپمنٹ قرضوں پر بات چیت کا امکان بھی موجود ہے۔