URDUINSIGHT.COM

مانسہرہ میں سڑک پر پھسلن کے باعث بس کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

مانسہرہ)خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ میں سڑک پر پھسلن کے باعث بس الٹ گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ گلگت سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس ہزارہ موٹروے پر الٹ گئی، بارش اور سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا۔حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے تاہم زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس گلگت سے راولپنڈی آرہی تھی، بس ہزارہ موٹروے پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔