URDUINSIGHT.COM

بشریٰ بی بی کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں، خواجہ آصف کا بیان

اسلام آباد)وزیردفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی اور پشاور روانگی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں ہے، گنڈاپور کا پہلے دھمکیاں دینا، جلوسوں سے غائب ہونا اور پھر نمودار ہونا معمول کی کارروائی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کو خیر آباد کہہ کر سی ایم ہاؤس پشاور میں ڈیرے ڈالنا پس پردہ داستان کی نشاندہی ہے، یہ دونوں شخصیات کسی نورا کشتی اور معافی تلافی خبر دیتی ہیں۔وزیر دفاع کا کہناتھاکہ یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہو رہا، یہ مل کر کارکنوں کو بنا رہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جیل سے رہائی کے بعد بشریٰ بی بی پشاور چلی گئیں تھیں اور وہاں قیام پذیر ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔