URDUINSIGHT.COM

تحریک انصاف نے پنجاب الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد) تحریک انصاف نے پنجاب الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز” کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے 30ستمبر کے فیصلہ پر نظرثانی دائر کردی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ٹریبونل کا جج کون ہوگا یہ فیصلہ چیف جسٹس کا اختیار ہے،4اپریل کو لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار نے 6الیکشن ٹریبونلز کو نوٹیفائی کیا۔

 درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کے 30ستمبر کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔