URDUINSIGHT.COM

علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست،31اکتوبر تک جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد) اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر31اکتوبر تک جیل حکام سے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلا م آباد ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس ارباب طاہر نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ علی امین گنڈا کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی،عدالت پٹیشنرکی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے احکامات جاری کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31اکتوبر تک جیل حکام سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے کہاکہ جیل کا مجاز افسر 31اکتوبر کو عدالت کے سامنے پیش ہو۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔