اسلام آباد) 1.2 ارب ڈالر تیل کی سہولت پر تفصیلات طے کرنے سعودی وفد دسمبر میں پاکستان آئے گا۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو تیل کی موخر ادائیگیوں کے حوالے سے تصدیق کے بعد اب سعود ی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد دسمبر میں پاکستان آنے کی توقع ہے۔
خبر کے مطابق اس موقع پر سعودی تیل کی 1.2 ارب ڈالر کی سہولت کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سعودی سلطنت نے تیل کی نئی سہولت کی تصدیق کردی ہے جس سے 7 ارب ڈالر کی توسیع شدہ سہولت کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سعودی عرب سے درخواست کر سکتا ہے کہ سعودی آئل سہولت کے تحت 100ملین ڈالر کا تیل ماہانہ بنیادوں پر مو¿خر ادائیگیوں پر 12ماہ کےلئے دیا جائے جبکہ اس کی ادائیگی آئندہ سال کے کیلنڈر سے شروع ہوگی۔