URDUINSIGHT.COM

کرنٹ لگنے سے اموات ، گیپکو پر 2کروڑ30روپے جرمانہ عائد ، متاثرہ خاندانوں کو 40لاکھ فی کس اور ایک فرد کو ملازمت دینے کا حکم

اسلام آباد)نیپرا نے گیپکو کے زیرانتظام علاقوں میں کرنٹ لگنے سے اموات کے معاملے پر گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی پر 2کروڑ30لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا،گیپکو کو 15روز کے اندر نیپرا کے نامزد کردہ بینک میں جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نیپرا میں گیپکو کے زیرانتظام علاقوں میں کرنٹ لگنے سے اموات کے معاملے پر سماعت ہوئی،نیپرا نے شوکاز کے جواب میں گیپگو کا جواب مسترد کر دیا،نیپرا نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی پر 2کروڑ30لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا،نیپرا نے گیپکوپر جرمانے لگانے کا حکم نامہ جاری کردیا، نیپرا کا مرنے والے 6شہریوں کے ہر خاندان کےلواحقین کو 40لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم دیدیا،نیپرا نے متاثرہ ہر خاندان کے وارث کو ملازمت دینے کی بھی ہدایت کردی۔

نیپرا نے کہاکہ گیپلو کے زیرانتظام علاقوں میں 2023-22میں 9اموات ہوئی تھیں،کرنٹ لگنے سے مرنے والوں میں 6شہری اور 3گیپکو کے ملازمین شامل تھے،نیپرا نے 30اگست 2023کو جاری شوکاز نوٹس پر گیپکو کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔