URDUINSIGHT.COM

سٹائلش اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی  )کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اپنے منفرد اسٹائل کے باعث مشہور ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہاظم بنگوار فیشن ڈیزائننگ میں بیچلرز کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں ، انہوں نے ماضی میں نہ صرف ماڈلنگ کی بلکہ ، شاعری اور افسانہ نگاری بھی کی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کی والدہ کا تعلق عراق سے ہے، ان کے والد اکبر علی بنگوار سابق پولیس افسر ہیں جو ڈی آئی جی کے عہدے پر فائض تھے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔