URDUINSIGHT.COM

سینیٹر قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان بی این پی سے فارغ

کوئٹہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا آئینی بل کے حق میں ووٹ دینے پر سینیٹرز قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان شاہ کو پارٹی سے نکالنے کااعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا کیونکہ دونوں نے پارٹی حکمت عملی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نام نہاد آئینی بل کے حق میں ووٹ دیا۔

انھوں نے اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کو سہولت فراہم کی جبکہ بلوچستان کے لوگوں کو دھوکہ دیا۔ انھوں نے سردار عطا اللہ خان مینگل کے نظریے سے غداری کی اور ذاتی مفادات کیلئے اپنے ووٹ بیچے۔ ان کا بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ آج جسے کوئی تعلق نہیں،پارٹی ان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرے گی ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔