URDUINSIGHT.COM

ٹک ٹاک کے بانی چین کے امیر ترین آدمی بن گئے، اثاثوں کی مالیت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کیلی فورنیا ) معروف سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے بانی چین کی امیر ترین شخصیت بن گئے ہیں۔

ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائٹ ڈانس کے بانی ژانگ یامنگ کے اثاثوں میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس نے انہیں چین کا امیر ترین شخص بنادیا ہے,41 سالہ ژانگ یامنگ کے اثاثوں کی مالیت 49 اعشاریہ 3 بلین ڈالر ہے، جس نے 2021ء میں کمپنی کی سربراہی سے استعفیٰ دیا تھا لیکن وہ اب بھی فرم کے 20 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔ چین کے ساتھ ٹک ٹاک کے تعلق پر دنیا کے کچھ ممالک کو گہری تشویش ہے، اس کے باوجود وہ دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپس میں سے ایک ہے,ٹک ٹاک اور اس کی سرپرست کمپنی چینی اثر و رسوخ سے آزادی کی دعویدار ہے لیکن اس سب کے باوجود امریکا جنوری 2025ء میں اس پر پابندی کا ارادہ رکھتا ہے,بائٹ ڈانس کی عالمی منافع میں گزشتہ 1 سال میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات ژانگ یامنگ کو چین کا امیر ترین شخص بنا گئے ہیں۔

ہورون کی رپورٹ کے مطابق ژانگ یامنگ چین میں 26 برسوں کے دوران امیر ترین افراد کی فہرست میں 18واں اضافہ ہے جبکہ امریکا میں صرف 4 لوگ بل گیٹس، وارن بفٹ، جیف بیزوس اور ایلون مسک ہی سامنے آئے ہیں، یہ اعداد و شمار چینی معیشت کے متحرک ہونے کا اشارہ ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔