لاہور) آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر برقرار ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 208 ریکارڈ کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے امریکی قونصلیٹ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 322، سید مراتب علی روڈ کا اے کیو آئی 213 اور جوہر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 277 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 18 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد تک جا پہنچا ہے۔
بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث لاہور میں گرین لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے، ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ، ڈیورنڈ روڈ اور کشمیر روڈ شملہ پہاڑی سے گلشن سینما اور ایبٹ روڈ ہاٹ سپاٹ ایریا میں شامل ہیں، ان علاقوں میں چنگ چی رکشہ جانا سختی سے منع ہے۔
مذکورہ علاقوں میں تعمیراتی کام نہیں ہوگا البتہ کمرشل جنریٹرز بھی ان علاقوں میں لے جانا سختی سے منع ہے، اوپن ایریا میں رات آٹھ بجے کے بعد باربی کیو پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔