اسلام آباد)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو کل پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دیگر کیسز کی حفاظتی ضمانت دائر کررکھی ہے، عدالت نے اعظم سواتی کو کل ہائیکورٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیدیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے حکم جاری کیا۔