URDUINSIGHT.COM

پاکستان تحریک انصاف سپین کے زیر اہتمام عمران خان کی حمایت میں ریلی ،ڈاکٹر شہباز گل کی خصوصی شرکت

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر شہباز گِل کی قیادت میں عمران خان کے حق میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

احتجاجی ریلی کی صدرات صدر محمد شیراز بھٹی جبکہ عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گِل نے ریلی کی قیادت کی۔ احتجاجی ریلی میں سپین میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔احتجاجی ریلی بارسلونا کے سیاحتی علاقہ پلاسہ یونیورسیتات سے شروع ہوکرپلاسہ کاتالونیا میں اختتام پذیر ہوئی۔بارسلونا کی فضا پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے نعروں سے گونجتی رہی ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔