پشاور) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کی 14نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا بھی حکم صادر کیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز انور پر مشتمل 2رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ شیخ وقاص اکرم منتخب رکن قومی اسمبلی ہیں، ان کے خلاف مقدمات درج ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کب سے پشاور میں ہیں، اسلام آباد ضمانت کیلئے کیوں نہیں جاتے؟وکیل درخواستگزارنے کہاکہ شیخ وقاص اکرم ایک ماہ سے پشاور میں ہیں، گرفتاری کا خدشہ ہے،جسٹس اعجاز انور نےکہاکہ ہمارے پاس 7سے 14دن تک کی حفاظتی ضمانت کااختیار ہے،عدالت نے شیخ وقاص اکرم کی 14نومبر تک حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔