URDUINSIGHT.COM

امریکہ نے ملتان کے مشہور کلاک ٹاور کی بحالی کا منصوبہ شروع کردیا

ملتان (ویب ڈیسک) امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن ہاکنز نے جنوبی پنجاب کے حالیہ دورے کے دوران امریکی حکومت کے اخراجات پر کلاک ٹاور ملتان کی بحالی کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر قونصل جنرل ہاکنز نے کہا کہ”یہ منصوبہ صرف ایک تاریخی عمارت کی بحالی سے کہیں بڑھ کر ہے، اس سے کلاک ٹاور کو ایک متحرک کمیونٹی مرکز کے طور پر ترقی ملےگی جو ملتان کی بھرپور ثقافتی وراثت کو اجاگر کرے گا اور اس کے منفرد فنون کی روایات کا جشن منائے گا۔”

یہ تحفظاتی منصوبہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور تھاپ (THAAP)کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے اور اس سے تقریباً 150 طلبا کو ثقافتی دستکاری کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔کلاک ٹاور کی بحالی کا منصوبہ امریکی حکومت کے مالی تعاون سے پاکستان میں چلنے والے ثقافتی تحفظاتی منصوبوں کی طویل فہرست میں تازہ ترین اضافہ ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران امریکہ نے پاکستان بھر میں 35 ثقافتی تحفظاتی منصوبوںمیں مدد کی، امریکہ پاکستان کے ساتھ طویل مدتی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس کے متنوع اور بھرپور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں کردار ادا کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔