ممبئی )کرشماتی شخصیت کے مالک شاہ رخ خان بالی وڈ کا ایک ایسا نام ہے جو کسی تعارف کا محتاج نہیں لیکن جب بات ہو ان کی عالیشان جائیدادوں کی تو باندرہ میں واقع ان کا عالیشان گھر ’منت‘ ہی ذہن میں آتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں سپر سٹار شاہ رخ خان بھارت سمیت دنیا بھر میں بھی عالیشان جائیدادوں کے مالک ہیں؟ در حقیقت اداکار 200 کروڑ بھارتی روپے مالیت کے منّت کے علاوہ دہلی سے دبئی اور دبئی سے لندن تک مزید 5 جائیدادوں کے مالک بھی ہیں۔
شاہ رخ کا علی باغ فارم ہاوس:ممبئی کی ہلچل اور گہما گہمی سے دور 20 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ممبئی کے علی باغ میں شاہ رخ کا فارم ہاوس ان کی اہلیہ گوری خان کے انٹیریئر ڈیزائننگ کے شاہکاروں میں سے ایک ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فارم ہاوس کی مالیت 15 کروڑ روپے ہے جس کے انٹیریئر میں ایک خوبصورت پول، متعدد پیٹیو کی جگہیں ، ایک ہیلی پیڈ سمیت کئی رومز بھی شامل ہیں۔
دبئی میں جنت نامی رہائشگاہ:پام جمیرہ کے K frond کو دنیا کا سب سے بڑا مصنوعی جزیرہ کہا جاتا ہے اس جزیرے پر شاہ رخ بھی پرتعیش جائیداد کے مالک ہیں۔
شاہ رخ خان کے اس وِلا کو SRK کی ‘جنت’ کہا جاتا ہے جس کی قیمت 18 کروڑ روپے ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ کے اس خوبصورت وِلا میں 6 بیڈروم، 2 ریموٹ کنٹرول گیراج اور ایک سوئمنگ پول ہے۔
شاہ رخ کی دہلی میں جائیدادیں:شاہ رخ اور گوری خان کا دہلی سے ایک خاص تعلق ہے کیوں کہ دہلی وہ جگہ ہے جہاں گوری اور شاہ رخ دونوں نے بچپن سے جوانی کا سفر طے کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے سب سے مہنگے حصوں میں شامل جنوبی دہلی میں واقع ایک مینشن میں 2 منزلیں اور متعدد بالکونیاں شاہ رخ کی ملکیت ہیں۔
بالی وڈ کنگ کا لندن پراپرٹی پورٹ فولیو :بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کا پراپرٹی پورٹ فولیو بھارت اور دبئی کے ساتھ ساتھ برطانیہ کا بھی احاطہ کئے ہوئے ہے، وہ سینٹرل لندن کے پارک لین میں واقع ’ پرائم رئیل اسٹیٹ‘ میں ایک خوبصورت اپارٹمنٹ کے مالک ہیں۔
اس کے علاوہ شاہ رخ خان اکثر وبیشتر فیملی کے ساتھ انگلینڈ میں چھٹیاں گزارنے جاتے ہیں جہاں ان کا ایک شاندار گھر بتایا جاتا ہے۔
SRK کا لاس اینجلس وِلا:بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں بھی شاہ رخ خان کی ملکیت میں ایک وسیع و عریض وِلا ہے۔
بیورلی ہلز لگژری چیٹو کے نام سے مشہور اس محلاتی رہائش گاہ میں 6 کشادہ بیڈ رومز، ایک وسیع و عریض تالاب، نجی کیبن اور یہاں تک کہ ایک ٹینس کورٹ بھی شامل ہے۔