URDUINSIGHT.COM

لاہور میں 3افراد کے دن دیہاڑےقتل کی وجہ سامنے آگئی

لاہور )شاہدرہ سگیاں پل پر ہوئے تہرے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مقتول صفدر اور اس کے بیٹوں کا قاتل اس کا سگا بھائی اور بھتیجے نکلے۔ پولیس کے مطابق مقتول صفدر کا اپنے بھائی عبد الغفور سے جائیداد کا تنازعہ تھا۔

ہفتہ کو لاہور کے سگیاں پل پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پیشی پر عدالت کے لیے جانے والے باپ اور اس کے دو بیٹوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ باپ اور دو بیٹے پیشی پر عدالت جا رہے تھے کہ راستے میں ملزمان نے سگیاں پل پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ مقتولین کی مخالفین سے دشمنی چلی آ رہی ہے، مقتولین کی شناخت صفدر، یاسر صفدر، ناصر صفدر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتولین رکشے میں سوار ہو کر عدالت جا رہے تھے جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں۔

اس دوران انکشاف ہوا کہ مقتول صفدر اور اس کے بیٹوں نے 2015 میں عبدالغفور کے بیٹے افضل کو قتل کیا تھا، بدلہ لینے کیلئے عبدالغفور اور اس کے بیٹوں نے آج حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ عبدالغفور کے بیٹوں کے خلاف درج کیا جا رہا ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے 3 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ملزمان اپنے گھروں کو تالا لگا کر فرار ہو چکے ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔