URDUINSIGHT.COM

پی ٹی آئی نے 8 نومبر کا پشاور جلسہ منسوخ کر دیا

پشاور  )پاکستان تحریک انصاف نے 8 نومبر کو پشاور میں شیڈول جلسہ منسوخ کر دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے 10 نومبر کے بعد صوابی میں ٹینٹ ویلیج آباد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹینٹ ویلیج میں خیبرپختونخوا سے لاکھوں پی ٹی آئی ورکرز آئیں گے، پارٹی قائدین، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور، وزراء، ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی ٹینٹ ویلیج میں قیام کریں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما ارباب عاصم نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور میں 8 نومبر کو شیڈول جلسہ منسوخ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اب صوابی میں ٹینٹ ویلیج لگایا جائے گا جس میں ملک بھر سے ورکرز شریک ہوں گے۔

ارباب عاصم نے کہا کہ تبلیغی اجتماع کے باعث ٹینٹ ویلیج کی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا، صوابی میں ٹینٹ ویلیج کی تاریخ کا جلد اعلان کر دیں گے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔