URDUINSIGHT.COM

ساجد خان نے انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافیاں اپنے بیٹوں کے حوالے کر دیں

لاہور  )قومی کرکٹر ساجد خان نے انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافیاں اپنے بیٹوں کے حوالے کر دیں۔

ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان کی بیٹوں کو ٹرافیاں تھمانے والی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں دونوں بیٹوں کے ہاتھ میں ٹرافیوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

کرکٹر نے دونوں ٹرافیاں اپنے بیٹوں محمد ہاشمی اور محمد ہادی کو تھمائیں۔

اس حوالے سے ساجد خان نے کہا کہ یہ مسکراہٹ سب کچھ بتا رہی ہے، میرے پیارے لڑکے محمد ہاشمی اور محمد ہادی فخر سے ٹرافیوں کو تھامے ہوئے ہیں۔

واضح رہے ساجد خان کو انگلینڈ کے خلاف پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کی ٹرافیاں ملی تھیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔