URDUINSIGHT.COM

سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست،پاکستان ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں پہنچ گیا

ہانگ کانگ)سپرسکسز کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں کھیلے جارہے سپرسکسز کے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 4وکٹ سے شکست دیدی،آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر 107رنز بنائے۔گرین شرٹس نے 108رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا،آصف علی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 8گیندوں پر 32رنز بنائے،محمد اخلاق نے 10گیندوں پر 32رنز بنائے،عامر یامین 24اور فہیم اشرف 19رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

یاد رہے کہ ہانگ کانگ سپرسکسز کا دوسرا سیمی فائنل بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان ہوگا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔