URDUINSIGHT.COM

فائز عیسیٰ پر حملہ: وزارت خارجہ کا لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو قانونی کارروائی کا حکم

اسلام آباد )وزارت خارجہ نے سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں ہوئے حملے پر کارروائی کے سخت احکامات جاری کردیئے ہیں، وزارت خارجہ نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بینچر بنانے کی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، اس دوران ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری، اظہر مشوانی و دیگر نے مظاہرین سےخطاب کیا تھا۔

تقریب سے باہر نکلتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا اور مکے برساتے رہے۔اب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منسٹری آف فارن افیئرز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس پر لندن میں حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا جائے، اور اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔