URDUINSIGHT.COM

بانی پی ٹی آئی کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ اور فیصل چودھری کے ذریعے درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے اپنے دستخط سےملاقات کرنے والوں کی فہرست دی، عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر سمیت 6 رہنماؤں کی فہرست دی گئی،پی ٹی آئی رہنماؤں کو کئی گھنٹے انتظار کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔