URDUINSIGHT.COM

بھارت: بروقت ایمبولینس نہ ملنے پر ہتھ گاڑی پر بچے کی پیدائش

نئی دہلی  )بھارت میں بروقت ایمبولینس نہ ملنے پر خاتون نے ہتھ گاڑی پر بچے کو جنم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سیدھی میں پیش آیا جہاں 26 سالہ ارمیلا راجک نامی حاملہ خاتون کی طبیعت بگڑگئی۔انتظامیہ نے بتایا کہ خاتون تنگ گلیوں والے علاقے میں رہتی تھی جسے ایمبولینس کیلئے مین روڈ تک آنے کی ضرورت تھی۔

انتظامیہ کے مطابق ایمبولینس کے تاخیر سے پہنچنے کے سبب خاتون کی فیملی نے طبیعت کو دیکھتے ہوئے ہتھ گاڑی پر ہی انہیں ہسپتال پہنچانے کا بندوبست کیا لیکن خاتون کے ہاں ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی بچے کی پیدائش ہوگئی۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ہسپتال پہنچنے کے بعد عملے نے خاتون کا معائنہ کیا اور 24 گھنٹے قبل بچے کے رحم میں ہی فوت ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے سینٹرلائزڈ کال سینٹر پر کال کرنے کے تقریباً 25 منٹ بعد ایمبولینس پہنچی جس پر محکمہ صحت کے اہلکاروں کو نوٹس بھیجے گئے ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔