URDUINSIGHT.COM

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی  ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ ہو گیاہے تاہم پائلٹ محفوظ رہا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مگ 29 جنگی طیارہ آگرہ کے قریب معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی اور طیارہ گرکر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ نے وقت پر خود کو طیارے سے نکال کر پیرا شوٹ کے ذریعے اپنی جان بچائی۔

اس سے قبل ستمبر میں بھی ایک اور مگ 29 طیارہ راجستھان میں تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا تھا ، یہ دو ماہ میں دوسرا مگ 29 طیارہ حادثہ ہے ۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔