اسلام آباد)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے کمیٹی کااجلاس ہوا،صاحبزادہ حامد رضا قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین منتخب کرلیاگیا،ممبر قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نوشین افتخار نے صاحبزادہ حامد رضا کا نام تجویز کیا، زرتاج گل، نوید عامر ودیگر ممبران نے حامد رضا کے نام کی تائید کی۔