فلاڈیلفیا)ڈیموکریٹکس پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ میں امریکا کی صدر بننے کیلئے تیار ہوں،ہر ایک ووٹ اہمیت رکھتا ہے،صرف چند گھنٹے باقی ہیں، ہمارے پاس ابھی بھی کام باقی ہے۔
کاملا ہیرس نے فلاڈیلفیا میں اپنے آخری انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں ہم سخت محنت پسند ہیں، ہم جیتیں گے،ہم خوف اور تقسیم کی سیاست سے تھک چکے ہیں،امریکا ایک نئے آغاز کیلئے تیار ہے،ان کاکہناتھا کہ ہماری لڑائی کسی چیز کے خلاف نہیں بلکہ مستقبل کیلئے ہے۔