URDUINSIGHT.COM

امریکی الیکشن: صدر بننے کی دوڑ میں ٹرمپ آگے، آدھی ریاستیں جیت لیں، کملا 18 ریاستوں میں کامیاب

واشنگٹن  )امریکی صدر کے انتخاب کیلئے متعدد ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بعض ریاستوں میں ابھی بھی ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں سے ایک ریاست شمالی کیرولائنا، ویسٹ ورجینیا، اوہائیو ، الینوائے، میری لینڈ اور پینسلوینیا میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 248 اور کملا ہیرس نے 216 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلئے ہیں۔

اب تک کے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 174 اور ڈیموکریٹس 133 نشستوں پر کامیاب ہوچکے ہیں۔

سینیٹ میں ری پبلکن نے 51 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کر لی ہے جبکہ ڈیموکریٹس نے ایوان بالا کی 43 نشستیں جیت لی ہیں۔

آج ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں 7 اہم سمجھنی جانے والی ریاستوں میں سے دو شمالی کیرولینا اور جارجیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے ہیں۔

امریکی ریاستیں ایریزونا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا اور وسکونسن کا کردار صدارتی انتخابات میں اہم ہوگا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔