نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی انتخابات میں ایک بار پھر روسی مداخلت کے الزامات لگنے لگے۔
امریکی میڈیا کے مطابق کاملا ہیرس کو دو ووٹ ڈالنے کی ویڈیو جعلی نکلی۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں ایک شخص کاملا ہیرس کو دو ووٹ کاسٹ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اعتراف کیا کہ انہیں ایک روسی ایجنٹ نے ویڈیو پوسٹ کرنے کے لیے سو ڈالر دیے تھے۔ٓسٹریلیا سے روسی ایجنٹ نے کئی جعلی ویڈیوز اپلوڈ کروائے۔ دو ہزار سولہ کے انتخابات میں بھی ٹرمپ کی فتح کے بعد روسی مداخلت کا شور اٹھا تھا۔
سماء ٹی وی کے مطابق سینتالیسویں امریکی صدر کے انتخاب کے لیے کئی ریاستوں میں ووٹنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے۔