URDUINSIGHT.COM

ایسے انتظامات کیے ہیں کہ60 ہزار سکھ یاتری واپسی پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائیں گے:سردار رمیش سنگھ اروڑہ

 ننکانہ صاحب  )بابا گرو نانک دیو جی کے 555ویں جنم دن کے سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔

  انتظامات کی بریفنگ کے دوران صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ بابا گرو نانک کے 555ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتری 13 تا 16 نومبر ننکانہ صاحب میں ہونگے جس کے بعد یاتری فاروق آباد شیخوپورہ، حسن ابدال، کرتار پور، ایمن آباد اور لاہور کا دورہ بھی کریں گے۔ دنیا بھر سے 60 ہزار سے زائد سکھ یاتری جنم دن تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس موقع کیلئے ایسے انتظامات کیے ہیں کہ یاتری واپسی پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائیں گے۔

 سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ مہمان نوازی پاکستانیوں کی پہچان ہے اور اس بار بھی اپنے مہمانوں کی بھرپور مہمان نوازی کریں گے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ننکانہ صاحب کیلئے 20 سال کا ماسٹر پلان بنا رہے ہیں تاکہ دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کیلئے بہترین رہائش و دیگر انتظامات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گردوارہ جنم استھان میں اضافی کرنسی ایکسچینج اور PCO بوتھ بنائیں جائیں تاکہ سنگت کو سہولت ہو سکے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔