اسلام آباد)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت 12 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ سپیشل جج سینٹرل نے عمران خان کی ضمانت مسترد کر دی تھی جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔