URDUINSIGHT.COM

رمضان کا آغاز کب ہو گا؟ بڑی پیشگوئی

ابوظہبی (ویب ڈیسک) ماہ رمضان کا انتظار ہر مسلمان بے صبری سے کرتاہے اور اب ماہ صیام کے آغاز میں صرف 4 ماہ کا وقت باقی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق متحد ہ عرب امارات کی فلکیات سوسائٹی نے اعلان کیاہے کہ جمادی الاول کا چاند تین نومبر کو نظر آنے کا امکان ہے جو کہ اسلامی کلینڈر کا پانچواں مہینہ ہے اور یہ مہینہ رمضان کی آمد کی تاریخ کی پیشگوئی میں اہم نشانیاں فراہم کرتا ہے ۔اگر اماراتی فلکیات کی پیشگوئی کو سامنے رکھا جائے تو پاکستان میں بھی یکم رمضام المبارک 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہو سکتا ہے ۔

سماء ٹی وی کے مطابق جماد الاول کا چاند 3 غروب آفتاب کے فوری بعد نمودار ہو گا، جو کہ رمضان المبارک کی پیشگوئی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ اماراتی فلکیات سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے اشارہ دیا ہے کہ رمضان کا آغاز غالباً 1 مارچ 2025 کو ہوگا تاہم، حتمی تاریخ کا انحصار چاند دیکھنے والی کمیٹی کے روایتی چاند دیکھنے پر ہوگا۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔