URDUINSIGHT.COM

سینیٹ میں ٹرمپ کی ری پبلکن کو اکثریت حاصل ہو گئی

واشنگٹن)امریکی صدارتی انتخابات میں سینیٹ میں ری پبلکن کو اکثریت حاصل ہو گئی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹ میں ری پبلکن کی 51اور ڈیموکریٹس کی 43نشستیں ہو گئیں۔100رکنی سینیٹ میں اکثریت کیلئے 51نشستیں درکار ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج آنےکا سلسلہ جاری ہے، 538میں سے ٹرمپ کے 232اور کملا ہیرس کے 216الیکٹورل ووٹ ہیں،کسی بھی امیدوار کو جیتنے کیلئے 270الیکٹورل ووٹ درکار ہیں،ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 168اور ڈیموکریٹس 119نشستوں پر کامیاب ہو گئے ہیں،435رکنی ایوان نمائندگان میں اکثریت کیلئے 218نشستیں درکار ہیں۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔