URDUINSIGHT.COM

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید کی نئی فلم لوو گرو سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے منگل کو لندن میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گذشتہ مہینے سے ایک پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں، یہ ہماری نئی آنے والی فلم ’لوو گرو‘ ہے جسے اگلے سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق فلم میں ماہر خان کے علاوہ ہمایوں سعید اور احمد علی بٹ بھی جلوہ گر ہوں گے، فلم کی ہیروئن ماہرہ خان ہوں گی جن کے مقابلے میں ہمایوں سعید ہیرو کا کردار ادا کریں گے۔

 ماہرہ خان نے لندن میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی پذیرائی پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے فینز کا شکریہ ادا کیا، یاد رہے کہ پاکستان کی فلمی صنعت گزشتہ دہائی میں کئی فلموں کی ریلیز کے سبب بحالی کی جانب گامزن ہے۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔