URDUINSIGHT.COM

موسم سرما کے آغاز پر دبئی میں “فش فیسٹیول” کا انعقاد، فیملیز کی شرکت

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات (دبئی) میں موسم سرما کا آغاز پر مقامی ریسٹورنٹ میں “فش فیسٹیول” سے ہوا- وطن سے دور سمندر پار پاکستانی ذائقہ دار کھانوں سے روشناس کرانے والا قدیم ریسٹورنٹ اپنے منفرد اور ذائقہ دار روایتی پاکستانی کھانوں کی وجہ سے اپنی پہچان رکھتا ہے- ہر موسم کے اصلی اور قدرتی ذائقہ والے کھانے نہ صرف پاکستانیوں بلکہ انڈین اور دیگر اقوام عالم کے لوگوں میں بھی بے حد مقبول ہیں-

مچھلی کے ساتھ ساتھ سردیوں کی خصوصی ڈش، پاکستانیوں کی مرغوب غذا ساگ اور مکئی کی روٹی (ڈھوڈا ) بھی یہاں دستیاب ہوتا ہے- حسب سابق اس سال بھی پاک صوفی ریسٹورنٹ القصیص میں “فش فیسٹیول” کا انعقاد ہوا جس میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں اور پاکستانی فیملیز نے شرکت کی- “فش فیسٹیول” میں یہاں کے سمندر کی تازہ مچھلیا ں شیری، حمور ، پا پلیٹ، جیش،جھینگے اور دیگر سی فوڈز رکھے گئے تھے- “فش فیسٹیول” میں موجود خواتین کے سامنے مچھلیوں کو پاکستانی مسالے لگائے گئے مچھلیوں کو فرائی اور بار بی کیو کیا گیا جسے خواتین نے بڑی دلچسپی سے دیکھا- تمام مہمانوں کی تواضع لذیذ اور ذائقہ دار مختلف قسم کی مچھلیوں سے کی گئی –

اس موقع پر ریسٹورنٹ کے مالک میاں غلام محی الدین نے بتایا کہ ہم اپنے ریسٹورنٹ میں دوران کوکنگ استعمال ہونے والے تمام مسالے حفظان صحت کے اصولوں کے تحت خود تیار کرتے ہیں جس کے لیے خام مال پاکستان سے منگوایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو یہاں پاکستانی ذائقے کا لطف ملتا ہے- “فش فیسٹیول” میں موجود تمام مہمانوں نے لذیذ کھانوں کی تعریف کی اور وطن سے دور سمندر پار پردیس میں دیس کی یاد دلانے پر میزبان کا شکریہ ادا کیا-

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔