URDUINSIGHT.COM

ایک شخص بیوی کی بات نہ مان کر کروڑ پتی بن گیا

کیلیفورنیا) امریکا میں ایک شخص بیوی کی بات نہ مان کر کروڑ پتی بن گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایک شخص آفس کے لئے گھر سے نکلا تو اپنا کھانا ساتھ لانا بھو ل گیا، جب بیوی نے لنچ بکس دیکھا تو فون کرکے واپس آ کر کھانا لے جانے کے لئے کہا۔شوہر نے گھر واپس جانے کی بجائے قریب ہی ایک گروسری سٹور پر جانا پسند کیا، اس نے وہاں کھانے کی چیزوں کے ساتھ ملینیئر باکس بھی خرید لیا۔

جب اس شخص نے اس سکریچ کیا تو وہ ملینیئر بن چکا تھا، اس کی تین ملین ڈالرز کی لاٹری نکل آئی جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 84 کروڑ روپے بنتی ہے۔ اس طرح وہ شخص کی بیوی کی بات نہ مان کر کروڑ پتی بن گیا، اس موقع پر اس شخص کی خوشی دیدنی تھی۔

خوش نصیب شخص کا کہنا تھا کہ گروسری سٹور سے نکلنے سے پہلے ٹکٹ سکین کیا تو اپر لاٹری ونر لکھا، اس نے کہا کہ پہلے مجھے یقین ہی نہ آیا جب تمام صفر دیکھے تو انتہائی خوشی اور یہ خوشخبری فون کرکے بیوی کو بھی سنائی۔

Facebook
Telegram
WhatsApp
Print

URDUINSIGHT.COM

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔